میجر عدنان کے والد نے کہابیٹے کی شہادت پر فخر ہے، بہنوں نے بھی قربانی دینے کیلیے تیار ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میجر عدنان اسلم نے خوارج سے لڑتے ہوئے جان کی قربانی دی، ان کے والد نے کہا کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جی ایچ کیو میں میجر عدنان اسلم کی نمازِ جنازہ میں کل شرکت کی، شہید کے والد سے ملاقات کی، ان کا جذبہ بلند تھا۔شہید کی بہنوں نے کہا کہ ہم بہت دلیر بھائی کی بہنیں ہیں، بہنوں نے کہا کہ ہم بھی اس راہ میں قربانی دیں گے۔
