1979 کے بعد آنے والے تمام مہاجرین کو واپس بھیجا جائے، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹسز جاری : نیشنل پارٹی و بی ایس او

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی اور بی ایس او کے ترجمان نے صوبائی پریس ریلیز میں واضح کیا ہے کہ 1979 کے بعد آنے والے تمام افغان مہاجرین کو بلا تفریقِ نسل و زبان ان کے وطن واپس بھیجا جائے اور ان کی جعلی شہریت و شناختی کارڈز منسوخ کیے جائیں۔ تاہم، 1979 سے قبل آباد تمام اقوام کو بلوچستان کا برابر کا شہری تسلیم کیا جاتا ہے۔ اعلامیے میں تاکید کی گئی ہے کہ پارٹی کے اس اصولی موقف پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔
پریس ریلیز کے مطابق، حالیہ دنوں میں پارٹی حدود میں رہتے ہوئے صوبائی صدر کے خلاف کیے جانے والے میڈیا ٹرائل کا سخت نوٹس لیا گیا ہے اور ملوث افراد کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ تین دن کے اندر تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں صوبائی صدر قانونی اختیارات کے تحت کارروائی کریں گے، جبکہ مرکزی کمیٹی کے اراکین کے خلاف سخت ایکشن کے لیے مرکزی قیادت سے باقاعدہ سفارش کی جائے گی۔
