واٹس ایپ نے 20 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس بند کردیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) واٹس ایپ نے آئی ٹی رولز 2021 کے تحت اکتوبر میں 20 لاکھ سے زائد بھارتی اکاؤنٹس کو بلاک کردیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے رواں سال اکتوبر میں 20 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس کو بلاک کیا ہے، واٹس ایپ کو اکتوبر میں 500 بھارتی اکاؤنٹس کے بارے میں شکایات موصول ہوئی تھی۔
اس حوالے سے واٹس ایپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہمارے 400 ملین سے زائد صارفین موجود ہیں جبکہ واٹس ایپ نے صارفین کی شکایات کے حوالے سے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کررکھا ہے۔واٹس ایپ کے مقدمے کے جواب میں بھارتی حکومت نے ان پر مقامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کے متعلق بنائے گئے قوانین غیر آئینی و غیر قانونی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے اس نئے قواعد کا اعلان رواں سال فروری میں کیا گیا تھا جس کے بعد ٹیکنالوجی کمپنیاں کی بھارتی حکومت سے شدید لڑائیاں ہوئیں۔بھارت میں اس نئے قوانین کا اطلاق رواں سال مئی میں ہوا ہے جبکہ ان قوانین کے بعد بھارت میں اظہار رائے کی آزادی اور صارفین کی پرائیویسی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس نئے قواعد کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی بدولت انٹرنیٹ پر موجود بہت سا ڈیٹا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔دوسری جانب بھارتی حکومت کا دعوی ہے کہ ان قوانین کا مقصد غلط معلومات سے متعلق پھیلاوں کو روکنا ہے۔

Recent Posts

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

11 mins ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

28 mins ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

40 mins ago

عدالتیں ایسے ہی فیصلے کرتی رہیں تو جلد ہی پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم…

57 mins ago

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے…

1 hour ago

گندم کے بعد کپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئر مین کاٹن جنزرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ گندم کےبعدکپاس…

1 hour ago