اب 100روپے کی چیز 65روپے میں ملے گی، حکومت نے گھی ، تیل اورآٹے پر تاریخی سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گھی، تیل اور آٹا 35 فیصد کم قیمت پر ملے گا ، حکومت کا راشن کارڈ متعارف کروانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے عوام کو جلد مہنگائی کم ہونے کی نوید سنائی ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا، جنوری میں اسلام آباد میں انصاف صحت کارڈ ہر خاندان کو فراہم کیا جائے گا، ایک خاندان کے سالانہ 10 لاکھ تک اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم مارچ تک ہوجائے گی۔ وفاقی وزیر نے راشن کارڈ کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 100 روپے کی چیز 65 روپے میں ملے گی، 100 میں سے 65 آپ دیں گے اور 35 روپے حکومت ادا کرے گی۔دوسری جانب ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعدادوشمار سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد کمی ہوئی، مہنگائی کی مجموعی شرح 18.35 فیصد ہوگئی ہے۔ایک ہفتے میں دودھ ، گوشت، دالوں اور آٹے سمیت 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ دال مسور 4 روپے 77 پیسے، دال ماش 5 روپے 62 پیسے، دال مونگ 3 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔ اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 9 روپے 63 پیسے، بیف ایک روپے 30 پیسے، مٹن ایک روپے 98 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔ اسی طرح حالیہ ہفتے میں ٹماٹر 19 روپے 53 پیسے، پیاز 3 روپے 25 پیسے، برائلر مرغی کی قیمت میں19 روپے 40 پیسے فی کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، چینی ایک روپے42 پیسے، آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 6 روپے 84 پیسے اور انڈے2 روپے 66 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔ حالیہ ہفتے میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Recent Posts

ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی حامد میر نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے…

6 mins ago

وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے عالمی تعاون، ترقی…

17 mins ago

تحریک انصاف شوق سے فوجی قیادت سے مذاکرات کرے، سعد رفیق، گورنر راج کا اشارہ

علی امین نے وفاق پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو پھر گورنر راج کا…

28 mins ago

کنگال خیبرپختونخوا حکومت کی شاہ خرچیاں، ایک اور سمری سامنے آگئی

پشاور(قدرت روزنامہ)خزانہ خالی ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کی شاہ خرچیوں کی ایک اور سمری…

39 mins ago

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں زیر سماعت کیسز میں اہم پیش رفت…

57 mins ago

شروتی ہاسن اور ان کے ’بوائے فرینڈ‘ نے راہیں جدا کرلیں

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور انکے طویل عرصے تک بوائے فرینڈ رہنے…

1 hour ago