کنگال خیبرپختونخوا حکومت کی شاہ خرچیاں، ایک اور سمری سامنے آگئی


پشاور(قدرت روزنامہ)خزانہ خالی ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کی شاہ خرچیوں کی ایک اور سمری سامنے آگئی ہے، پابندی کے باوجود وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا جائے گا، سمری تیار کرکے ترمیم کیلئے ارسال کردی گئی ہے۔
سمری کے مطابق وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی کو دیے جانے والے ہاؤس رینٹ، سبسڈی اور مرمت الاؤنس میں اضافہ کیا جائے گا۔ قبل ایزں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مشیر اور عمران خان کی وکلاء ٹیم میں شامل مشعال یوسفزئی کے لیے کروڑوں کی گاڑیاں خریدنے کی سمری بھی سامنے آئی تھی۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے باوجود 2014 سے اب تک وزراء کے ہاؤس رینٹ، سبسڈی اور رہائش کی مرمت کے لیے مختص بجٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا، اسی لیے مذکورہ کاموں کیلئے 5 لاکھ کی جگہ 10 لاکھ روپے خرچ کرنے کی اجازت دی جائے۔
سمری کے مطابق سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں کرایہ کے گھر کے لیے کرایہ 70 ہزار سے 2 لاکھ روپے ماہانہ کیا جائے، وزیر، مشیر اور معاونین خصوصی کی ہاؤس سبسڈی بھی 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کی جائے۔
دستاویز کے مطابق رہائش گاہ کی مرمت میں 5 لاکھ اور کرایہ میں 1 لاکھ 30 ہزار روپے کا اضافہ کرنے کی سمری تیار کی گئی ہے۔ترمیم کے بعد یہ بل منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جناح ہاؤس اورجناح گیلری کا دورہ، شہدا ءکی فیملیز سے ملاقات ،میڈیا سے کیا کہا ؟ جانیے

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا…

36 mins ago

لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا…

39 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا…

42 mins ago

170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا…

2 hours ago

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

2 hours ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

2 hours ago