نیشنل پارٹی کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی کارکن بھرپور تیاری کریں ، اسلم بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی تحصیل پی بی 45.46 کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر اسلم بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی انفارمیشن سیکریٹری علی احمد بلوچ، ضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی، مرکزی خواتین سیکریٹری یاسمین لہڑی، مرکزی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار، صوبائی کسان سیکرٹری حاجی فاروق شاہوانی، ملک ادریس شاہوانی، ضلعی جنرل سیکریٹری ریاض زہری، ملک منظور شاہوانی، چئیرمین اسلم جتک، تحصیل صدر قیوم سجن، ضلعی لیبر سیکریٹری نصراللہ شاہوانی، کامریڈ رحمت اللہ پرکانی، محمد اعظم و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں ہمیشہ سے نئی سیاسی قیادت طلباء سیاست اور لوکل گورنمنٹ الیکشن سے سامنے آئی ہے، دنیا بھر کے مہذب جمہوری ممالک ہمیشہ سے لوکل گورنمنٹ انتخابات کو اہمیت دیتے ہوئے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کو تحفظ فراہم کیا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کو ثانوی حیثیت کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے انتہاہی کمزور پوزیشن میں رکھا گیا ہے کوئی بھی حکومت چاہے مرکزی ہو یا صوبائی انہوں نے کبھی بھی خودمختار اور مضبوط لوکل گورنمنٹ کے لیئے کام نہیں کیا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بلوچستان بھر میں برائے نام ہی سہی لوکل گورنمنٹ الیکشن 2022 میں کرائے گئے تاہم کوئٹہ جو کہ بلوچستان کا دارالحکومت اور مرکزی شہر بھی ہے اسے محروم رکھا گیا تمام کوئٹہ کو ایک ایڈمنسٹریٹر آفیسر کے حوالے کیا گیا تاہم بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر کوئٹہ کے بلدیاتی الیکشن کا اعلان خوش آئیند ہے تاہم گزشتہ کے انتخابات میں فارم 47 کے ذریعے الیکشن کو آکشن میں تبدیل کرنے جیسے منفی اعمال کی وجہ سے آج ہر فرد چایئے اس کا تعلق سیاست سے ہو یا کسی بھی مکتبہ فکر سے جمہوری پراسیز اور انتخابات کو شک کے نگاہ سے دیکھتے ہوئے اکثریت عدم دلچسپی کا شکار ہے نیشنل پارٹی بحثیت جمہوری سیاسی جماعت کے ان تمام خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے عوام میں جمہوری پراسیز کی حوصلہ افزائی کے لیئے اس طویل پرامن سیاسی جدوجہد میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیئے کوئٹہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔

WhatsApp
Get Alert