اس سال حج کے خطبے کا ترجمہ کتنی زبانوں میں کیا جائے گا ، تفصیلات سامنے آگئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) اس سال حج کے خطبے کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا، حرمین الشریفین کی انتظامیہ کے مطابق پر طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کر لیےگئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث مسجد الحرام کے صحنوں کو سینیٹائز کرنے کیلئے پانچ ہزار کارکنوں کی خدامت حاصل کی گئی ہیں جبکہ عارضی طور پر حج کی تیاریوں کیلئے مطاف میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

صرف مطاف میں حرم انتظامیہ کے ارکان صفائی اور سینیٹائزنگ کا عملہ انجام دیں گے جبکہ حرم شریف میں تمام آذانیں اور نمازیں معمول کے مطابق ہوں گی ۔

سعودی حکومت نے امسال صرف ساٹھ ہزار افراد کو حج کی اجازت دی ہے جس میں مقامی افراد اور سعودیہ عرب میں ہی مقیم افراد حج کر سکیں گے ، عازمین میں 150 ممالک کے اقامہ ہولڈرز مقیمین اور دیگر سعودی شہری شامل ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حج ویکسی نیشن اور سماجی فاصلے سمیت ایس او پیز کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے گا جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

Recent Posts

شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرے…

6 mins ago

’اسٹرابیری والا دودھ‘: انوشے عباسی کے ذو معنی کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین برہم

صارفین نے غلط فہمی کا شکار ہوکر مذکورہ کیپشن کو اداکارہ کے گلابی مغربی لباس…

15 mins ago

معروف اداکارہ سونیا حسین ایک بار پھرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں، ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ سونیا حسین ایک بار پھر اپنے چست لباس کی وجہ سے…

25 mins ago

حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 جون سے 10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ ) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے 2 سے 20 جون کے…

27 mins ago

(ن)لیگ خیبرپختونخوا کی نائب صدر شازیہ اورنگزیب پارٹی عہدے اور رکنیت سے مستعفی

پشاور (قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ(ن)کی خیبرپختونخوا کی نائب صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی…

30 mins ago

گاڑی کو موٹرسائیکل کی ٹکرمار کرشہریوں کو لوٹنے کی کوشش کرنیوالا ڈاکو گرفتار، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)گاڑی کو موٹرسائیکل کی ٹکرمار کرشہریوں کو لوٹنے کی کوشش کرنیوالا ڈاکو گرفتار…

33 mins ago