ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لائسنسگ سنٹرکے اوقات کار 8سے 4 بڑھاکر 8 بجے سے 6بجے تک کردیا گیاجبکہ اتوارکے روز بھی 5 ڈرائیونگ سنٹرز اور4بوتھ 1بجے تک کھلا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پربھاری جرمانوں کی وجہ سے اب لائسنس کا حصول آسان بنانے کیلئے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا احسن اقدام اٹھاتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس اجراء سنٹرز کے اوقات کار بڑھاکر8 کی بجائے 10گھنٹے کردیئے ہیں۔ نئے اوقات کار اب صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہوں گے اور اتوار کے روز دوپہر 1 بجے تک ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز کھلے رکھے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب کے احکامات کےبعد لاہور میں شہری اب اتوار کو بھی اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں، نئے اوقات کارکا اطلاق کل اتوار سے ہوگا۔ اتوار کے روزشہر کے پانچوں ڈرائیونگ سنٹرز اور 4 لائسنسنگ بوتھ،اقبال ٹاؤن خدمت مرکز، سی ٹی او آفس، کینٹ بوتھ اور لبرٹی سنٹرز کھلے رہیں گے۔
شہریوں کے لئے لازم ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس کی راستہ ایپ پر اپنی اپوائنٹمنٹ لے کر آئیں۔ٹریفک لائسنس کے اجراء کی یہ خصوی مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی، شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ لاہور کے شہری جلد از جلد لائسنس بنوائیں، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔اگلے مرحلے میں گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی۔ شہریوں کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔
اگلے مرحلے میں گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی۔ شہریوں کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔