سعودی عرب سے پاکستانی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی ، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کو پرواز میں فنی خرابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق سعودی شہر جدہ سے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی پیش آگئی جس کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔پی کے 9760 فنی خرابی پر کپتان نے کراچی ایئرپورٹ ٹاور سے رابطہ کیا۔کنٹرول ٹاور سے اجازت ملنے پر پرواز کو کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کی فنی خرابی دور ہو گئی ہے جس کے بعد اب پرواز کو لاہور کے لیے روانہ کیا جائے گا۔قومی ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ پرواز کو شیڈول کے مطابق کراچی اتارا گیا لاہور کے مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے لاہور روانہ کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ 10 دسمبر کو غیر ملکی چارٹرڈ جہاز نے ری فیولنگ کے لیے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔۔

فلپائن کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔یہ طیارہ فلپائن سے اڑان بھر کے خلیجی ممالک جا رہا تھا۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ ری فیولنگ کے لیے کراچی ائیرپورٹ پر اترا۔ری فیولنگ پر فلپائنی چارٹرڈ طیارہ خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہو گا۔اس سے قبل اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز کی تاشقند میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی، مسافر کے انتقال کے بعد طیارے میں فلنگ کے دوران خرابی پیدا ہوگئی۔ برٹش ایئرویز نے تاشقند ایئرپورٹ پر مسافروں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا جس کے باعث مسافر رُل گئے۔ برٹش ایئرویز کے متاثرہ مسافر چوہدری رضا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسافر 8 گھنٹے تک جہاز میں رہے، تین گھنٹے سے ایئرپورٹ پر بھی انتظار کررہے ہیں۔ مسافر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا ہے دوسرا طیارہآئے گا لیکن ہمیں مزید 13 گھنٹے انتظار کا کہا گیا۔

Recent Posts

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت…

1 min ago

باجوڑ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)باجوڑ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی…

8 mins ago

حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر اٹھانا، شرعاً جائز نہیں: چیئرمین پاکستان علما کونسل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علماکونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ…

16 mins ago

پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے: ایم ڈی آئی ایم ایف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا…

33 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم مقرر کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ڈپٹی…

40 mins ago

ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے بعد ملنے والی طلائی جیبی گھڑی 40 کروڑ روپے میں نیلام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)1912 میں ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک پر سوار اس عہد…

43 mins ago