سردار اختر مینگل کا نام نو فلائی لسٹ سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کے وارنٹ جاری ہو سکتے ہیں، بلوچستان ہائیکورٹ


کوئٹہ (ڈیلی قدرت) بلوچستان ہائی کورٹ نے بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کا نام نو فلائی لسٹ سے نہ نکالنے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ یہ فیصلہ جسٹس جناب گل حسن ترین اور جسٹس جناب سردار احمد حلیمی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد سنایا۔عدالت نے واضح ہدایت کی کہ اگر آئندہ سماعت تک عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوا تو دونوں افسران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔ سماعت کے موقع پر بی این پی انفارمیشن سیکرٹری آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، ظریف بلوچ ایڈووکیٹ اور دیگر سینئر وکلا بھی موجود تھے۔

WhatsApp
Get Alert