’’ پنجاب میں سرپرائز دیں گے‘‘ بلاول بھٹو نے کارکنان کو بڑی ہدایات جاری کر دیں، جلد انتخابات کا عندیہ

لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کارکن تیاریں کریں ۔عام انتخابات قریب ہیں۔ پیپلز پارٹی لاہور سمیت پورے پنجاب میں سرپرائز دے گی۔ پنجاب کے عوام کا مسلسل استحصال کیا جارہا ہے۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں این اے 133 کی انتخابی مہم کے حوالے سےقائم کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اراکین کا اجلاس ہوا جس میں راجہ پرویز اشرف، شہزاد سعید چیمہ، اسلم گِل، رانا فاروق سعید، ثمینہ خالد گھرکی، آصف بشیر بھاگٹ، فیصل میر، بیلم حسنین، نیلم جبار، ڈاکٹر خیام حفیظ ، ارشد جٹ، عابد صدیقی، رانا نعیم دستگیر، میاں اشفاق حسین، گلریز خان ایڈووکیٹ، رانا عبدالشکور، سید ذوالفقار علی اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹؤ زرداری کا کہنا ہے کہ ظلم وجبر کا سلسلہ اب نہیں چلے گا۔ پیپلزپارٹی عام انتخابات میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں سرپرائز دے گی ۔ پنجاب کے عوام کے مسائل کا واحد حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ جلد پنجاب کے تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات میں زیادہ وقت نہیں ہے، کارکن دن رات محنت کریں اور ملک میں ایک عوامی حکومت کے لئے راہ ہموار کریں۔ پیٹرول کی قیمت میں اتنا اضافہ کردیا گیا ہے کہ عوام سائیکل پر آچکے ہیں اور عمران خان ہیلی کاپٹر میں گھوم رہے ہیں۔

Recent Posts

انگلینڈ کے کتنے شہروں کے میئر مسلمان ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ریکلیم پارٹی کے لیڈر لارنس (لوزا) فاکس نے سوشل میڈیا…

9 mins ago

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور…

13 mins ago

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

23 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

27 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

38 mins ago

پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا…

42 mins ago