ملک بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کی بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے اور ڈیزل میں فی لیٹر 9 روپے کی کمی متوقع ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت ٹیکس سطح کم یا زیادہ کرنے کے بعد قیمت کا حتمی تعین کرے گی۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو پہلے ہی گیس پریشر میں کمی اور قلت کے سبب ڈھائی ماہ کی بندش کا سامنا ہے۔
سوئی سدرن جنرل انڈسٹریز کو بھی گیس بند کر کے بھی گیس قلت ختم نہیں کرسکی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔جنرل مینجر ایس این جی پی ایل تاج علی خان نے سوئی گیس کی فراہمی سے متعلق بیان دیا ہے کہ پشاور میں شام 4 بجے سے صبح 9 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔تاج علی خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شام 4 تاصبح 9 بجے سی این جی اسٹیشنز گھروں کو گیس فراہمی کیلئے بند ہوں گے، غیرقانونی کمپریسرز کے استعمال پر 64 صارفین کی گیس سپلائی منقطع کردی ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

8 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

8 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

9 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

9 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

9 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

9 hours ago