جنرل (ر)فیض کو سزا صرف ابتدا ءہے، حامد میر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئی ایس آئی کے کسی سابق چیف کو سزا سنائی گئی ہے۔ یہ صرف ابتداء ہے، بہت سے کیسز کھلنے والے ہیں اور بہت سے کھل چکے ہیں۔
اپنے پروگرام میں جنرل (ر) فیض حمید کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل(ر) فیض کے3 وکلاء نے 15ماہ تک کیس کو کھینچا۔ 24گواہ انکے خلاف اور 3 گواہ حق میں پیش ہوئے۔ انکے تینوں گواہوں کو عدالت لانے سے پہلے جنرل (ر)فیض سے ذاتی ملاقات کروائی گئی۔ وکلاء صفائی نے مخالف گواہوں سے 8 ہزار سوالات کئے۔ ان کےایک وکیل میاں علی اشفاق نے ایک دن مسلسل ساڑھے 14 گھنٹے دلائل دئیے۔
حامد میر کے مطابق پولیٹیکل انجینئرنگ کا راستہ بند کرنے کا آغاز ہو چکا ہے۔ جنرل (ر)فیض کی سزا کا پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا ۔ سیاست میں ایجنسیوں کی مداخلت آہستہ آہستہ کم ہوتی جائے گی۔
