’رضوان مجھے اپنا لو‘ اسٹیڈیم میں لڑکی کی درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سے اسٹیڈیم میں موجود ایک لڑکی نے عجیب و غریب درخواست کردی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران تماشائیوں میں سے ایک نوجوان لڑکی اچانک پلے کارڈ کے ساتھ اٹھی جس پر ’Rizwan please Adopt Me‘ درج تھا۔


کھیلوں کی ویب سائٹ ای ایس پی این کریک انفو نے بھی اس لڑکی کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور محمد رضوان کو مینشن کرتے ہوئے ہیلو لکھا۔واضح رہے کہ محمد رضوان سال 2015 میں اپنی کزن کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
محمد رضوان کے ہاں سال 2016 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ اُن کی دوسری بیٹی سال 2017 میں 7 اکتوبر کو ہوئی تھی۔قومی کرکٹر اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہیں تاہم اُنہوں نے کبھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ کوئی تصویر شیئر کی اور نہ ہی کبھی اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق کوئی گفتگو کی۔