پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،سرمائے میں 190ارب روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوزبردست تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس1100پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 190ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے تجاوز کر گیا، کاروباری تیزی کے سبب 81.55فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق بینک دولت پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی میں توقعات کے مقابلے میں کم شرح سود بڑھانے پر سرمایہ کار مثبت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور نئی خریداری

کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام،پیٹرولیم،فوڈز،توانائی سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث رونما ہونیوالی تیزی سے انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 44500پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تھامگر کاروبار کے اختتام پر انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار تو نہ رہ سکا مگر 44300پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 1120.15پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 43246.71پوائنٹس سے بڑھ کر44366.86پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح428.14پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17044.74پوائنٹس سے بڑھ کر17472.88پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29629.88پوائنٹس سے بڑھ کر 30390.02پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب90ارب32کروڑ59لاکھ60ہزار59روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سر مایہ 74کھرب19ارب54کروڑ24لاکھ86ہزار752روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو11ارب روپے مالیت کے 39کروڑ80لاکھ94ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 6ارب روپے مالیت کے 21کروڑ23لاکھ50ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر 374کمپنیوں کا کاروبارہو ا جس میں سے305کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،60میں کمی اور9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام5کروڑ32لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 3کروڑ46لاکھ،حیسکول پیٹرول 1کروڑ97لاکھ،ہم نیٹ ورک 1کروڑ45لاکھ اور فوجی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ38لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے بھامیں 130.00روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2599.99روپے ہو گئی اسی طرح 127.38روپے کے اضافے سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر1902.38روپے پر جا پہنچی جبکہ اللہ وسایا ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 47.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر2450.00روپے ہو گئی اسی طرح 21.75روپے کی کمی سے شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت کم ہو کر279.24روپے پر آ گئی۔

Recent Posts

تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری

لندن (قدرت روزنامہ)گزشتہ سال نومبر میں تیزاب پھینکنے کے الزام کے حوالے سے سابق وفاقی…

4 mins ago

کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر داخلہ

سکھر (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی سے…

32 mins ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت…

38 mins ago

جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے15 سکواڈ کا اعلان کردیا

کیپ ٹاﺅن (قدرت روزنامہ)جنوبی افریقا نے بھی جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے…

47 mins ago

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے…

53 mins ago

سشانت سنگھ کی موت کی فوری تحقیقات کیلئے بہن نے آن لائن مہم شروع کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ نے ایک آن…

57 mins ago