معمولی بارش نے ترقیاتی دعووں کی قلعی کھول دی، شہر میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے: جے یو آئی
نالیاں بند اور سڑکیں تالاب بن گئیں، بجلی اور گیس غائب ہے، عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے: مولانا رفیق

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ )جمعیتِ علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد اور دیگر رہنماں نے بارش کے بعد شہر کوئٹہ میں پیدا ہونے والی بدترین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رہنماں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی نااہلی کو سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معمولی بارش نے ترقیاتی دعوں کی قلعی کھول دی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نالیوں کی بندش، سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر، تعفن اور سیوریج کے پانی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، لیکن ذمہ دار ادارے محض تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ رہنماں نے مزید کہا کہ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، گیس پریشر میں کمی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی شہریوں کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر رہی ہے۔جمعیت علما اسلام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شہر بھر میں نالیوں کی صفائی، کچرے کی ہنگامی منتقلی، بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بصورت دیگر عوام کے ہمراہ احتجاج کا حق محفوظ ہے، جس کی تمام ذمہ داری صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر ہوگی۔
