برج خلیفہ پر بھارتی فلم ’83‘ کی تشہیر پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کپل دیو پر بننے والی فلم ’83‘ کی تشہیر دبئی کے برج خلیفہ پر بھی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر برج خلیفہ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی اداکار جوڑی، رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون پر فلمائی گئی فلم ’83‘ (کپل دیو کی سوانح ) کی تشہیر کی جا رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)


فلم 83 کے چند سین برج خلیفہ پر شوٹ ہوئے اور ان مناظر کو دیکھنے کے لیے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ وہاں موجود تھے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں خود بھارتی عوام کی جانب سے اس فلم کی تشہیر برج خلیفہ پر کیے جانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔انٹرنیٹ صارفین کا کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’یہ سب پیسے کا کھیل ہے‘، ’اب برج کی پہلے جیسی بات نہیں رہی، برج خلیفہ پر کچھ بھی چلوایا جا سکتا ہے۔‘
کچھ مداحوں کا کمنٹ باکس میں دعویٰ کرنا ہے کہ اس فلم کی تشہیر کے لیے 25 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں جبکہ چند صارفین کا کہنا ہے کہ برج خلیفہ پر بغیر پیسے دیئے سب سے پہلے شاہ رُخ خان کی تصویر چلائی گئی تھی۔رنویر سنگھ کا دوسرا نمبر ہے اور یہ شاہ رُخ خان کی نقل کی گئی ہے۔