وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان، ریاست پوری قوت کے ساتھ امن و امان کے قیام کو یقینی بنائے گی، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک بڑے دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنا کر صوبے کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مستونگ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم دہشت گرد تنظیم کے عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنائے گئے جو اہم شاہراہ پر بدامنی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز و عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی یہ کارروائی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور مؤثر انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کی واضح مثال ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی بلوچستان اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات، قربانیوں اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان دشمن عناصر کے لیے تنگ ہوتا جا رہا ہے اور ریاست پوری قوت کے ساتھ امن و امان کے قیام کو یقینی بنائے گی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
دشت میں سی ٹی ڈی بلوچستان کی انٹیلیجنس بنیادوں پر کی گئی بروقت کارروائی سے ایک سنگین دہشتگردانہ منصوبہ ناکام بنایا گیا۔ میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی ذمہ دارانہ طرزِعمل کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ امن و استحکام کے خلاف ہر سازش کو اسی عزم اور قوت کے ساتھ ناکام…
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) January 19, 2026
