شاہد رند بلوچستان کی حقیقی کہانی دنیا تک پہنچائیں گے، وزیر اعلیٰ

سچی صحافت اور پیشہ ورانہ لگن ہی بلوچستان کی اصل کہانی دنیا کو دکھا سکتی ہے، میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معروف صحافی و تجزیہ نگار شاہد رند کو نئی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بلوچستان کی حقیقی کہانی عوام، میڈیا اور سیاسی حلقوں تک موثر انداز میں پہنچانے کے لیے دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں جس پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ شاہد رند سابقہ عزم، جذبے اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ بلوچستان کے اہم سیاسی، سماجی اور عوامی مسائل پر روشنی ڈالیں گے اور شفاف اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے ذریعے عوام کو بروقت معلومات فراہم کرتے رہیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صحافت کی سچائی اور بصیرت بلوچستان میں گڈ گورننس، عوامی شعور اور مثبت تبدیلی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert