سلمان خان نے ’بجرنگی بھائی جان 2‘ بنانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی نے فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔
سلمان خان نے گزشتہ روز ایک فلم کی ریلیز کے لیے منعقد کی گئی تقریب کے دوران اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی بلاک بسٹر فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا سیکوئل بنائیں گے جسے کے وی وجیندرا پرساد لکھیں گے۔فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ بھارتی ہدایتکار کبیر خان کی جانب سے بنائی گئی تھی جس میں اداکارہ کرینہ کپور اور نواز الدین صدیقی نے اہم کردار نبھاتے ہوئے سلمان خان کے مدِ مقابل کام کیا تھا۔
17 جولائی 2015ء میں ریلیز کی جانے والی فلم بجرنگی بھائی جان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتحاد کا پیغام دیا گیا تھا۔ اس فلم میں سلمان خان نے ایک سادہ لوح بھارتی شخص کا کاردار نبھایا تھا جو کہ قوتِ گویائی سے محروم ایک پاکستانی بچی کے ساتھ بھارتی بارڈر پار کر کے پاکستان پہنچ جاتا ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

3 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

4 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

4 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

5 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

5 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

5 hours ago