سارہ خان خوبصورت دُلہن بن گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ سجائے رکھنے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ سارہ خان کا سوشل میڈیا پر نیا برائیڈل فوٹو شوٹ خوب وائرل ہو رہا ہے . پاکستان شوبز انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ ڈرامے دینے والی ہردلعزیز اداکارہ سارہ خان مداحوں کے سا تھ اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں، سارہ خان کے دن بہ دن سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے .

انسٹا گرام پر 7.9 ملین فالوورز رکھنے والی سارہ خان کی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی اور بیٹی عالیانہ کی پیدائش کے بعد شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے . سارہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی وہ خوش قسمت اداکارہ ہیں جو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر منفی تبصروں کا بہت کم ہی نشانہ بنتی ہیں . سوشل میڈیا پر متحرک سارہ خان کی ہر پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آجاتے ہیں . سارہ خان کی جانب سے اپنے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ سے لی گئی ویڈیوز انسٹا اسٹوریز پر شیئر کی گئی ہیں، اس نئے فوٹو شوٹ میں سارہ خان بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں . دوسری جانب سوشل میڈیا پر سارہ خان کے اس برائیڈل فوٹوشوٹ کی متعدد ویڈیوز بھی فین پیجز کی جانب سے شیئر کی جا رہی ہیں . ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان لال رنگ کا خوبصورت لباس اور زیورات پہنے ہوئے ہیں، سارہ خان کی خوبصورت ویڈیوز پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں