جنید صفدر سیاست میں ضرور آئے گا، کیپٹن (ر) صفدر اعوان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان کا کہنا ہے کہ بیٹا جنید صفدر سیاست میں ضرور آئے گا۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں ن لیگی رہنما نے بیٹے جنید صفدر کے سیاست میں آنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ جس طرح وکیل کا بیٹا وکیل، ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر ہوتا ہے ویسے ہی وہ سیاست دان کا بیٹا ہے اور سیاست میں ضرور آئے گا۔
صفدر اعوان نے کہا کہ 30 سال سے اپنی شادی کے گیت گا رہا ہوں، اگلے تین سال بیٹے کی شادی کے گیت سناؤں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنید کی شادی میں گانا گاتا تو ممکن تھا کہ سارا مزہ خراب ہوجاتا۔
صفدر اعوان سے صحافی نے سوال کیا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ جنید کے والد کچھ نہیں کرتے، والدہ کی کوئی پراپرٹی نہیں تو شادی پر یہ سارے اخراجات کیسے ہوئے؟صفدر اعوان نے اس سوال پر کہا کہ میں ہزار دفعہ کہہ چکا ہوں کہ ہم صوفیاء کی اولاد ہیں، پیر و فقیروں کی اولاد ہیں، ہمارے گھر روز ایسا لنگر ہوتا ہے۔کیپٹن صفدر نے بہو عائشہ سیف کو شادی پر تحفہ دیے جانے کے حوالے سے سوال کا جواب دیا کہ میں نے بہو کو تندرستی اور صحت کی دعائیں دی ہیں۔