رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مقدس مہینہ ہے جو ہمیں صبر، تقویٰ، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پیغام


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پوری امتِ مسلمہ کو ماہِ رمضان کی آمد پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مقدس مہینہ ہے جو ہمیں صبر، تقویٰ، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت ماہ کے صدقے ہماری سرزمینِ بلوچستان اور پاکستان میں امن، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے۔ وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ ربِ کریم ہمارے روزے، عبادات اور دعائیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت، باہمی اتحاد اور اتفاق و یگانگت کو فروغ دینے کی توفیق عطا کرے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں باہمی رواداری، برداشت اور اجتماعی فلاح کے جذبے کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس ماہِ مقدس میں ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھیں اور معاشرے میں محبت اور خیر سگالی کو فروغ دیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس ماہِ مبارک کی حقیقی برکات سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

WhatsApp
Get Alert