کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل، کاسی روڈ پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ)صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاسی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ کاسی روڈ کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے سعادت اللہ اور امین اللہ نامی اشخاص کو نشانہ بنایا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم فوری طور پر قتل کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور پولیس مختلف پہلوں سے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert