انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔سعودی شہزادے کا انتقال،سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب شہزادہ نہار بن سعود بن عبد العزیز خالق حقیقی سے جاملے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی شاہی عدالت نے شہزادہ نہار بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی خبر کا اعلان کیا ، متوفی شہزادے کی نماز جنازہ بدھ کو عصر کے بعد ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں ادا کی جائے گی۔

ایوان شاہی نے اپنے بیان میں متوفی شہزادے کی مغفرت اور بلندی درجات کے ساتھ ساتھ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کیلئے بھی دعا کی۔ بتایا گیا ہے کہ شہزادہ نہار بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود 1962 میں ریاض شہر میں پیدا ہوئے ، آنجہانی شہزادہ کنگ سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے چوالیسویں بیٹے ہیں ، اور وہ مسند سعودی ٹریڈنگ اینڈ کنٹریکٹنگ کمپنی میں ڈائریکٹر اور بانی پارٹنر ہیں جب کہ …