نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے، اعتزاز احسن کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے، اعتزاز احسن کا دعویٰ۔ شہباز شریف کا آگے آنا ممکن نہیں، مریم نواز شہبازشریف اور حمزہ کے حق میں دستبردار ہوجائیں یہ ممکن نہیں۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعتزاز احسن ن لیگ کی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ شہباز شریف کے لیے آگے آنا ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے بعد اب ان کا بیٹا جنید صفدر بھی سیاسی میدان میں اتر آیا ہے، مریم نواز شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے حق میں کبھی دستبردار نہیں ہوں گی۔ رہنما پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم نواز کو سیاست کا کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔

اس ضمن میں اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے کمال کی چالیں چل دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم سیاست کے کھلاڑی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اعتزاز احسن نے نواز شریف کی تا حیات نااہلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس عدالتی فیصلے کے حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف تاحیات نا اہل ہوئے ہیں، میں اس قانون کے خلاف ہوں۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم کی لندن روانگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بہت اچھے طریقے سے محفوظ مقام لندن پہنچ چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اختیار سماعت سے کوئی عدالت اپنے قیدی کو باہر نہیں بھیجتی۔ اپنی گفتگو میں پیپلزپارٹی کی سیاست پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھی آ کر بیٹھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کو اپنا سارا فوکس پنجاب میں کرنا پڑے گا، پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کو مسلم لیگ ن سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

2 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

2 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

2 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

2 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

3 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

3 hours ago