نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے، اعتزاز احسن کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے، اعتزاز احسن کا دعویٰ . شہباز شریف کا آگے آنا ممکن نہیں، مریم نواز شہبازشریف اور حمزہ کے حق میں دستبردار ہوجائیں یہ ممکن نہیں .

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے . میڈیا رپورٹس کے مطابق اعتزاز احسن ن لیگ کی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ شہباز شریف کے لیے آگے آنا ممکن ہے . انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے بعد اب ان کا بیٹا جنید صفدر بھی سیاسی میدان میں اتر آیا ہے، مریم نواز شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے حق میں کبھی دستبردار نہیں ہوں گی . رہنما پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم نواز کو سیاست کا کھلاڑی قرار دے دیا ہے . اس ضمن میں اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے کمال کی چالیں چل دی ہیں . انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم سیاست کے کھلاڑی ہیں . بتایا گیا ہے کہ اعتزاز احسن نے نواز شریف کی تا حیات نااہلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس عدالتی فیصلے کے حق میں نہیں . انہوں نے کہا کہ نوازشریف تاحیات نا اہل ہوئے ہیں، میں اس قانون کے خلاف ہوں . انہوں نے سابق وزیر اعظم کی لندن روانگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بہت اچھے طریقے سے محفوظ مقام لندن پہنچ چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اختیار سماعت سے کوئی عدالت اپنے قیدی کو باہر نہیں بھیجتی . اپنی گفتگو میں پیپلزپارٹی کی سیاست پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھی آ کر بیٹھنا پڑے گا . انہوں نے کہا کہ پی پی کو اپنا سارا فوکس پنجاب میں کرنا پڑے گا، پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کو مسلم لیگ ن سے مقابلہ کرنا ہوگا . . .

متعلقہ خبریں