خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے۔ تفصیلات کے مطابق کے پی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات، شانگلہ اور بونیر سمیت مانسہرہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ علاوہ ازیں بٹگرام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ لوگ گرم بستر چھوڑ کے گھروں سے نکل کر کھلی سرد فضا میں آ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دیر قبل بھی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی تھی۔ بتایا گیا کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی 226 کلو میٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

21 mins ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

29 mins ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

38 mins ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

41 mins ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

52 mins ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

1 hour ago