خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے . تفصیلات کے مطابق کے پی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں .

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات، شانگلہ اور بونیر سمیت مانسہرہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے . علاوہ ازیں بٹگرام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں . بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ لوگ گرم بستر چھوڑ کے گھروں سے نکل کر کھلی سرد فضا میں آ گئے . میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دیر قبل بھی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی تھی . بتایا گیا کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی 226 کلو میٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا . واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے . زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا . . .

متعلقہ خبریں