خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست پر دوسرے مرحلے کا شیڈول روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست پر دوسرے مرحلے کا شیڈول روک دیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کا شیڈول تاحکم ثانی جاری کرنے سے روک دیا . ذرائع کے مطابق یہ درخواست ن لیگ نے اپنی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کردی اور ان کو بھی الیکشن کمیشن میں‌ یہی موقف اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے ، خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ تاخیر سے شروع ہونے کا امکان ہے .

موسم کی صورتحال کے باعث بلدیاتی انتخابات مارچ یا اپریل میں کرانے پر مشاورت شروع کر دی ہے . الیکشن کمیشن حکام کے مطابق جنوری اور فروری میں بیشتر اضلاع میں شدید برف باری کا امکان ہے . ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے دوسرے مرحلہ کا شیڈول تاخیر سے جاری کرنے کی تجویز دی . الیکشن کمیشن کو ن لیگ سمیت متعدد جماعتوں نے دوسرے مرحلہ کا انتخاب تاخیر سے کرانے کی درخواست دی تھی . الیکشن کمیشن جلد کے پی کے بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلہ پر جلد فیصلہ کریگا . خیال رہے الیکشن کمیشن نے نومبر میں دوسرے مرحلے کا انعقاد 16 جنوری کو کرانے کا اعلان کیا تھا . دوسری طرف بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ نے یہ درخواست اس لیے دی ہے کہ تاکہ پنجاب میں مارچ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ہوجائیں اورن لیگ کا یہ بھی خیال ہےکہ پنجاب میں قدر اچھے نتائج ملنے کی صورت میں کے پی میں بعد میں اگربلدیاتی انتخابات ہوں گے تو پنجاب کے نتائج ان پراثرانداز ہوں گے اس حوالے سے پی ٹی آئی کا موقف ابھی سامنے نہیں آیا تاہم یہ امکان زیادہ ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد میں تاخیر ہوسکتی ہے اور اس کی اصل وجہ کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کوموخرکرنا ہے . .

متعلقہ خبریں