سشمیتا سین نے کم عمر بوائے فرینڈ روحمان سے علیحدگی کے اعلان کے بعد انسٹاگرام پر ایک اور پیغام جاری کر دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سشمیتا سین نے اپنے کم عمر بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات کے اختتام کا اعلان کرنے کے اگلے ہی روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس نے مداحوں کو سوچ میں مبتلا کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نہایت خوبصورت تصویر جاری کی جس سے یہ ظاہر ہو رہاہے کہ وہ کسی گہری سوچ میں ہیں لیکن پر سکون ہیں ،اس تصویر کے ساتھ اداکارہ کا کہناتھا کہ ’’امن خوبصورت ہے ‘‘۔ ادا کارہ نے اس کے علاوہ اپنے چاہنے والوں کیلئے بھی خصوصی پیغام درج کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں آپ سب سے بہت پیار کرتی ہوں ۔‘‘

سشمیتا سین اور ان کے بوائے فرینڈل روحمان شال کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جس پر اداکارہ نے میدان میں آتے ہوئے ان درست قرار دیا اور تعلقات کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ۔اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ’’ ہم نے دوستی سے آغاز کیا ، ہم دوست رہے ،تعلق بہت پہلے ہی ختم ہو گیا تھا ، محبت باقی ہے ۔‘‘
سشمیتا سین اور روحمان شال کے درمیان محبت کا آغاز 2018 میں ہوا جس کا اعلان انہوں نے ایک ویڈیو سیشن کے دوران ایک ساتھ سامنے آتے ہوئے کیا ۔