بلوچستان کی ثروت فاطمہ کے انٹرنیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی ثروت فاطمہ نے ملائیشیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی تمغے جیت لیے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ثروت فاطمہ نے ٹورنامنٹ کے دوران مسلسل عمدہ کھیل پیش کیا اور اپنے حریفوں کو شکست دیتے ہوئے دونوں مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔
یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد ثروت فاطمہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ محض ایک جیت نہیں بلکہ ان کی طویل محنت، لگن اور بیڈمنٹن کے ساتھ گہرے لگاو کا نتیجہ ہے۔‘
انہوں نے اپنی کامیابی اپنے والد اور پاکستان فوج کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے والد کی دعاؤں اور پاکستان فوج کی بھرپور حوصلہ افزائی کا اہم کردار ہے، جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔’
ثروت فاطمہ نے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان فوج میں شمولیت اختیار کر کے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں اور کھیل کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔
#Pakistani badminton player Sarwat Fatima, hailing from #Balochistan, has brought glory to the country on the international stage by winning two gold medals in Badminton competition in #Malaysia@dpr_gob #RadioPakistan #News #Badminton https://t.co/LgbDizSoi0 pic.twitter.com/Mi5qpIE5Ww
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) March 27, 2026
ان کے والد نے اپنی بیٹی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایک روز ان کی بیٹی ورلڈ چیمپین شپ کا میڈل ملک میں لے کر آئے۔
