پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ سینٹر میں نوجوانوں کو کھلائے جانے والے کھانے میں کیڑے مکوڑوں کے نکلنے کا انکشاف
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ سینٹر میں نوجوانوں کو کھلائے جانے والے کھانے میں کیڑے مکوڑوں کے نکلنے کا انکشاف ہواہے ۔سوشل میڈیا پر گردش کرنیو الی تصویر میں سوشل میڈیا صارف کی جانب سے دعویٰ کیاگیاہے کہ یہ سالن پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں نئے بھرتی ہونے والے پولیس کے ٹرینی اہلکاروں کو کھلایاجاتاہے جس میں کیڑے مکوڑے نکل رہے ہیں
جبکہ سالن میں پانی شامل ہوتاہے کہ پتہ نہیں چلتا کہ وہ سالن ہے یا ابلا ہوا پانی کے ساتھ دیگر اشیائے شامل ہیں ،عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیاگیاہے کہ نوجوانوں کی حالت زار پر رحم کیاجائے اور اس سلسلے میں غفلت برنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں ۔