پاکستان کی میزبانی میں بڑا سفارتی اجلاس ،ایرانی اسپیکر اور امریکی نائب صدر کی جمعہ کو اسلام آباد میں آمد متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالب اور امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس جمعہ کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنما اپنے اپنے ممالک کے وفود کی قیادت کریں گے اور یہ مذاکرات حالیہ جنگ بندی کے بعد کسی مستقل امن معاہدے کی جانب اہم قدم سمجھے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات پاکستان کی میزبانی میں ہوں گے، جہاں ایران اور امریکا کے نمائندے براہِ راست ملاقات کر کے جنگ بندی کو مستقل معاہدے میں تبدیل کرنے کے امکانات پر غور کریں گے۔ ان مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنا اور تنازع کے پائیدار حل کی راہ ہموار کرنا ہے۔
