کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے، حسان خاور

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے، سابق وزیر اعظم کی واپسی کی باتیں ایسے ہو رہی ہیں جیسے وہ ورلڈ کپ جیت کر آرہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ نواز شریف ورلڈ کپ جیت کر نہیں آ رہے کہ انہیں ہار پہنائے جائیں گے۔

حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی معاشی ترقی کیلئے تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے،تمام محکمے اپنے شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کے پابند ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے محکموں کی باقاعدہ سرزنش کی جا رہی ہے اور تمام محکموں کے بزنس پلان دیکھے جا رہے ہیں ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سسٹم بنانے کا بنیادی مقصد افسران کو ان کی ذمہ داریاں بتانا ہے ، جزا اور سزا کا سسٹم صوبائی ورکنگ مشینری کو بہترین بنانا ہے

Recent Posts

دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل…

1 min ago

ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹیلی کام کمپنیوں نے ملک میں 5 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ…

20 mins ago

کچھی کے حالات منصوبے کے تحت خراب ہو رہے، گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا،لشکری رئیسانی

بھاگ(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے ضلع کچھی میں امن و امان…

29 mins ago

عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ جو جج مداخلت دیکھ کر…

42 mins ago

نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے قائد نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت…

44 mins ago

پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی اور وفاقی حکومت مکمل خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی…

51 mins ago