آپ نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں کتنی زائد رقم ادا کی؟ جان کر چیخیں نکل جائیں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایران جنگ کے بعد وفاقی حکومت کے نان ٹیکس ریونیو کی وصولی میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں حکومت نے 400ارب روپے زائد پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے صرف گزشتہ ماہ یعنی مارچ 2026 میں ہی 52ارب روپے اضافی لیوی کی مد میں وصول کرلیے۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم صارفین نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں حکومت کو 180ارب روپے اضافی لیوی کی مد میں دئیے۔

یہی نہیں، بلکہ جولائی سے اپریل کے وسط تک حکومت نے عوام سے 1ہزار 234ارب روپے لیوی وصول کی جبکہ رواں مالی سال جولائی میں 157ارب، اگست کے دوران 103 ارب 46کروڑ اور ستمبر میں 112ارب 85کروڑ روپے صرف لیوی کی مد میں وصولی کرکے عوام کی چیخیں نکلوائی گئیں۔

یہ قصہ یہیں ختم نہیں ہوا، بلکہ اکتوبر میں بھی حکومت نے 143ارب 48 کروڑ، نومبر میں 148ارب 36کروڑ، دسمبر میں 162ارب 46کروڑ جبکہ جنوری میں 160ارب 76کروڑ روپے لیوی کی مد میں وصول کیے اور فروری کے 120ارب 39کروڑ کے مقابلے میں مارچ میں 139ارب 48کروڑ لیوی وصول کی گئی۔ حکومت رواں مالی سال کے دوران 1ہزار468ارب کی لیوی ٹیکس وصولی کا ارادہ رکھتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert