سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 5 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں فی تولہ 1 ہزار 400روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 862روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 200 روپے کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 32 ہزار 837روپے کی سطح پر آگئی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 1ہزار100روپے کا اضافہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 10گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 96ہزار 781روپے ہوگئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 110روپے کے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 514روپے جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 94روپے کے اضافے سے 7ہزار299روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 14ڈالرز کے اضافے سے 4ہزار 825ڈالرز فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 1اعشاریہ 10ڈالرز کے اضافے سے 80اعشاریہ 30ڈالرز کی سطح پر آگئی۔
