ڈیرہ مراد جمالی میں ملیریا کی وباء بے قابو، سینکڑوں افراد ہسپتالوں میں داخل، بارش کے پانی کی عدم نکاسی اور مچھر مار سپرے نہ ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) ڈیرہ مراد جمالی سمیت دیگر علاقوں میں ملیریا کی وباء پھیل گئی سینکڑوں افراد ملیریا کے مرض میں مبتلا ہوگئے گزشتہ بارشوں کی وجہ سے گلی کوچوں محلوں میں ابھی تک گندہ بارشوں کا پانی جمع ہونے سے مچھروں کی افزائش نسل میں تیزی سے اضافہ ہوا سماجی اور عوامی حلقوں کا فوری طورپر اسپرے مہم شروع کرنے کا مطالبہ نصیراباد کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں ملیریا کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا سینکڑوں مرد خواتین اوربچے ملیریا کے مرض کا شکار ہوکر ہسپتالوں میں داخل ہو گئے ڈیرہ مراد جمالی میں حالیہ بارشوں سے گلی کوچوں محلوں میں پانی جمع ہونے سے مچھروں کی بہتات ہو گئی جس سے ملیریا تیزی سے پھیل کر وبائی شکل اختیار کرلی ہے سیاسی جماعتوں عوامی حلقوں نے محکمہ صحت نصیراباد سے اپیل کی ہے کہ مچھروں سے بچاو کے لیے ڈیرہ مراد جمالی سیمت گردونواح کے علاقوں میں اسپرے مہم شروع کی جائے
