65 فیصد پاکستانی تمام مسائل کے باوجود خوش ، 23 فیصد پریشانی کا شکار

کراچی (قدرت روزنامہ) 65فیصد پاکستانی تمام معاشی مشکلات اور کورونا کی وباء کے باوجود اپنی زندگی سےخوش ہیں ۔

پاکستانیوں کے زندگی سے خوش ہونے کی شرح عالمی اوسط یعنی 57 فیصد اور علاقائی اوسط یعنی 55 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔

پاکستان کے تمام صوبوں میں سب سے زیادہ خوش افراد خیبرپختونخوا میں 73فیصد نظر آئے ۔

اس بات کا انکشاف پاکستان سمیت دنیا کے 44ممالک میں گیلپ انٹرنیشنل اور گیلپ پاکستان کے کروائے گئے سروے کے ذریعے ہوا ۔جس میں 41 ہزار سے زائد افراد نےحصہ لیا۔

سروے میں 65 فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل کے باوجود خوش ہونے کا کہا ۔23 فیصد نے ناخوش ہونے کا بتایا ۔

جبکہ 12 فیصد نے درمیانہ موقف اختیار کیا ۔گیلپ پاکستان نے 65 فیصد خوش پاکستانیوں میں سے 23فیصد ناراض پاکستانیوں کو نکال کر پاکستانیوں میں خوشی کا نیٹ اسکور 42 فیصد بتایا ۔جو 2020 میں 40 فیصد تھا۔

ریسرچ کمپنی کے مطابق پاکستانیوں میں خوشی کا نیٹ اسکور پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں یعنی 2016 میں 71 فیصد کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا ۔2017میں یہ کم ہوکر 48 فیصد ہوگیا۔

2019 میں اس میں اضافہ ہوا اور یہ 65 فیصد پر نظر آیا لیکن 2020 میں خوشی کا نیٹ اسکور 40 فیصد پر دیکھا گیا ۔جبکہ 2021میں اس میں 2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 42 فیصد ہوگیا ہے۔

صوبوں کی بنیاد پر دیکھا جائے تو خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ یعنی 73فیصد افرادنے زندگی سے خوش ہونے کا کہا۔ جس کے بعد سندھ سے 68 فیصد، بلوچستان سے 66فیصد جبکہ پنجاب سے 62 فیصد افراد نے زندگی سے خوش ہونے کا کہا۔

خوش ہونے والے پاکستانیوں کو صنفی بنیادوں پر دیکھاجائے تو مردوں میں 66 فیصد جبکہ خواتین میں 60فیصد نے خوش ہونے کا کہا۔

عمر کے لحاظ سے دیکھاجائے تو 30 سال کے اندر 69 فیصد پاکستانیوں نے خوش ہونے کا کہا، 30سے50 سال کے 64 فیصدجبکہ 50سال کے 59 فیصد افراد نے زندگی سے خوش ہونے کا کہا۔

پاکستانیوں کی رائے کا موازنہ 44 ممالک کی مجموعی رائے سے کیا جائے تو عالمی سطح پر57 فیصد افراد زندگی سے خوش نظر آئے ۔ 13 فیصد نے ناخوش ہونے کا کہا ۔جبکہ 28 فیصد نے درمیانہ موقف اختیار کیا ۔ 2 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

پاکستان کے پڑوسی ممالک کو دیکھا جائے تو 61 فیصد بھارتیوں نے خوش ہونے کا کہا ۔ جبکہ افغانستان میں یہ شرح 45 فیصد نظر آئی ۔

گیلپ کےHappiness Index میں زندگی سے سب سےزیادہ خوش ممالک کی فہرست میں 79فیصد کے نیٹ اسکورکے ساتھ کولمبیا سر فہرست نظر آیا ۔

جبکہ سب سے زیادہ ناخوش 2 فیصد کے ساتھ گھانا اور 9 فیصد کے ساتھ افغانستان رہا۔

Recent Posts

اداکارہ عالیہ بھٹ کی بھی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک اور ڈیپ فیک جعلی ویڈیو…

13 mins ago

وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی

لاڑکانہ(قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی…

19 mins ago

9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی جو…

21 mins ago

پولیس اور وکلا ء میں تصادم ، ترجمان پنجاب پولیس نے بیان جاری کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)جی پی او چوک لاہور میں پولیس اور وکلاء میں تصادم پر ترجمان پنجاب…

27 mins ago

وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزارت امورِ سمندر پار پاکستانی و…

30 mins ago

شکیب الحسن کا سیلفی لینے والے مداح پر تشدد، فون چھینے کی بھی کوشش کی

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) بنگلہ دیش کے آل راؤ نڈر شکیب الحسن میچ سے قبل مداح…

32 mins ago