ایک چینی کمپنی گاڑی میں آواز سے کنٹرول ہونے والے منفرد ٹوائلٹ متعارف کرانے کیلئے تیار

چین (قدرت روزنامہ)گاڑی کا سفر متعدد مشکلات سے بچاتا ہے اور منزل تک پہنچنا بھی آسان ہوتا ہے۔

مگر گاڑی کے سفر میں ایک مسئلے کا سامنا مسافروں کو ہوتا ہے اور وہ ہے ٹوائلٹ کا نہ ہونا۔

اگر سڑک کے طویل سفر کے دوران پیشاب یا ٹوائلٹ جانے کی ضرورت ہو تو کسی ٹوائلٹ کو تلاش کرنا پڑتا ہے۔

مگر ایسا لگتا ہے کہ ایک چینی کمپنی اس کا دلچسپ حل پیش کرنے والی ہے۔

جی ہاں واقعی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی ایک کمپنی ایسی گاڑی تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں ٹوائلٹ بھی موجود ہوگا۔

Seres نامی کمپنی الیکٹرک گاڑیاں اور انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجی کی تیاری کے لیے جانی جاتی ہے۔

اب اس کی جانب سے ان وہیکل ٹوائلٹ پیٹنٹ کو رجسٹر کرایا گیا ہے۔

یہ مجوزہ ٹوائلٹ وائس کنٹرول پر کام کرے گا اور اسے ایک پسنجر سیٹ کے نیچے نصب کیا جائے گا جو سفر کے دوران وائس کنٹرول پر استعمال کیا جاسکے گا۔

چینی سرکاری ادارے میں جمع کرائے گئے پیٹنٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر طویل سفر کے دوران صارفین کے تحفظ کے لیے ہے تاکہ طویل سفر کے دوران گاڑی میں قیام کے دوران پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

تو جدید ٹیکنالوجی طویل سفر کے دوران درپیش اس عجیب مسئلے کا حل ثابت ہونے والی ہے۔

کمپنی کے مطابق بو کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس ٹوائلٹ میں ایک پنکھے کا اضافہ بھی کیا جائے گا جبکہ فضلہ ایک ٹینک میں جمع ہوگا جسے بعد میں خود خالی کرنا ہوگا۔

کمپنی نے فی الحال اس طرح کے ٹوائلٹ سے لیس کسی گاڑی کو متعارف کرانے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، تو یہ واضح نہیں کہ اسے کب تک کسی گاڑی کا حصہ بنایا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert