مدیحہ امام کا ’کپل شرما شو‘ میں جانے کا شوق پورا نہ ہو سکا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ مدیحہ امام کا بھارتی کامیڈی شو ’ دی کپل شرما شو‘ میں جانے کا شوق پورا نہ ہو سکا۔آج کل جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’دلِ مومن‘ میں نظر آنے والی اداکارہ بھارتی فلم ’ڈیئر مایا‘ میں بھی کام کر چکی ہیں۔
مدیحہ امام نے بھارت میں کام کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اُنہوں نے متعدد جگہوں پر اپنی فلم کی شوٹنگ کی پروموشن کرنی تھی جن میں ایک بھارتی معروف کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو ‘ بھی شامل تھا۔‘
View this post on Instagram
اُنہیں یہ سُن کر بہت خوشی ہوئی تھی کہ وہ کپل شرما کے شو میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے جائیں گی مگر پاک بھارت تنازعات کے پیش نظر بگڑتی صورتحال کے سبب وہ پاکستان واپس آگئی تھیں اور کپل شرما کے شو میں نہیں جا سکی تھیں۔
مدیحہ امام نے مزید کہا کہ’اُنہیں سلمان خان اور فرحان اختر کی پروڈکشن میں بننے والی فلموں کی بھی آفرز آ رہی تھیں مگر وہ سب پروجیکٹس بھی حالات کے نظر ہو گئے۔‘