دکی میں انتہائی دلخراش واقعہ، ناخلف بیٹے نے معمولی تکرار پر سگے والد کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

مقتول ملک میرزا خان لونی موقع پر دم توڑ گئے، سفاک ملزم واردات کے بعد فرار، پولیس کی جانب سے گرفتاری کے لیے چھاپے، علاقے میں شدید خوف و ہراس


دکی (ڈیلی قدرت)بلوچستان کے ضلع دکی میں لونی کے علاقے کلی تلا میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بیٹے نے معمولی بات پر اپنے ہی والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق ناخلف بیٹے نے اپنے والد ملک میرزا خان لونی پر معمولی تکرار کے بعد ڈنڈوں اور پتھروں سے پے در پے وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ اور خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert