سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اضافے کا رجحان شروع، 28 اپریل 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ختم ہونے کے بعد اضافے کا رجحان شروع ہوگیا، پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق پیر 27 اپریل 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے سے 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 686 روپے مہنگا ہونے کے بعد 423,492 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط فہ تولہ سونے کی قیمت میں 629 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 388,215 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں اور ان میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی۔ فی تولہ چاندی 8049 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام چاندی 6900 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں فی اونس قیمت 4716 ڈالر تک پہنچ گئی جس میں 8 ڈالر کا اضافہ شامل ہے۔

عالمی سطح پر چاندی کی قیمت بھی 75.65 ڈالر پر مستحکم رہی اور اس میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور کرنسی ایکسچینج ریٹس کے اثرات کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ چاندی کی مارکیٹ نسبتاً مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کے ریٹس انٹر بینک ایکسچینج ریٹ اور عالمی مارکیٹ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert