بانی پی ٹی آئی پارٹی وکلاء سے ناراض ہیں، کہاں ہیں وہ وکلاء جو منتخب ہوکر آئے ہیں، جیسے ہم آکر اڈیالہ کے باہر بیٹھتے ہیں وہ بھی بیٹھیں،علیمہ خان

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے 10 ہزار عہدیداروں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی اپیل کردی۔

اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اگلی بار 10 ہزار عہدیدار اڈیالہ آئیں۔ہمیں نہیں معلوم بانی پی ٹی آئی کا کیا علاج ہو رہا ہے، میرا بھائی صحت مند انسان ہے، اس کا ایمان مضبوط ہے۔ان کا خیال تھا قید تنہائی میں ڈال کر بانی پی ٹی آئی کو توڑیں گے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹیسٹ اور علاج فیملی کے موجودگی میں کرائیں۔بانی پی ٹی آئی پارٹی کے وکلاء سے ناراض ہیں، کہاں ہیں وہ وکلاء جو منتخب ہوکر آئے ہیں، جیسے ہم آکر اڈیالہ کے باہر بیٹھتے ہیں وہ بھی آکر بیٹھ جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہے، ان کے نام پر ووٹ لے کر یہ لوگ اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، ہمیں لوگ کہتے ہیں جب لیڈرشپ ہی نہیں آتی تو ہم کیوں آئیں۔ہم یہاں اکیلے ٹھیک ہیں، بانی چیئرمین کےلیے کھڑے ہیں اور اڈیالہ کے باہر 10 ہزار پارٹی عہدیداروں کو جمع کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جو سزایافتہ نہیں ہیں وہ کیوں نہیں آکر یہاں بیٹھتے، سارے ایم این ایز،ایم پی ایز اور سینیٹرز کو یہاں آکر بیٹھنا چاہیے، ارکان پارلیمان وقت نکال کر آئیں۔

WhatsApp
Get Alert