عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت اہم مسئلہ ہے، ہسپتال منتقل اور ذاتی معالج کی نگرانی میں علاج ہوناچاہئے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انہیں عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔صبح کے وقت مجھے بتایا گیا کہ عمران خان کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ہمارا اس حوالے سے مؤقف واضح ہے کہ عمران خان کی صحت ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور بشریٰ بی بی کی صحت بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ہسپتال منتقل کیا جائے اور ذاتی معالج کی نگرانی میں ان کا علاج ہو، جبکہ اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اجازت بھی دی جائے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہعدالتوں کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا، اور ملاقاتوں کی اجازت نہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔اگر رات کے وقت انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ یہ ایک انسانی اور قانونی حق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات عمران خان کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی آنکھ کا علاج مکمل کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ماہرینِ امراض چشم نے معائنہ کے بعد انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا اور ڈسچارج کردیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert