بابر اعظم نے پی ایس ایل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانےکا ریکارڈ برابر کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

منگل کو پی ایس ایل کوالیفائر میں بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 59 گیندوں پر شاندار 103 رنز کی اننگز کھیلی۔

پی ایس ایل 2026 میں بابر اعظم 10 اننگز میں 588 رنز بناچکے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا فخر زمان کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

فخر زمان نے 2022 میں پی ایس ایل میں 13 اننگز میں 588 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کے پاس فخر کا ریکارڈ تورنے کیلئے کم از کم ایک اور زیادہ سے زیادہ 2میچز باقی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert