سولر صارفین کے لیے لائسنس، حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت نے سولر صارفین کو لائسنس سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے 25 کلو واٹ اور اس سے کم کے سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا نے پاور ڈویژن کی درخواست پر لائسنس کی شرط ختم کی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی تھی۔

گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے سولر صارفین کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے 25 کلو واٹ تک کے سسٹم نصب کرنے والے صارفین کے لیے لائسنس فیس ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔

پاور ڈویژن نے اس حوالے سے نیپرا کو باضابطہ درخواست ارسال کی تھی جس میں لائسنس فیس کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ لائسنس فیس جیسے فیصلے حکومت کی “قابلِ تجدید توانائی” کی پالیسی کے فروغ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ عوام کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب کو آسان بنایا جائے تاکہ توانائی کے شعبے میں خود کفالت حاصل کی جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert