لاہور،آٹے کی قلت سنگین، قیمت میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوپن مارکیٹ میں سرکاری آٹے(Flour) کی قلت سنگین ہونے کے باعث10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 910 روپے تک پہنچ گئی۔
20 کلوگرام کی آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے تک جا پہنچی ہے ۔
شہری 15 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1450 روپے پر خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ نجی کمپنیاں کا 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 770 سے 830 روپے تک فروخت ہورہا ہے ۔
