بریک فیل ہونے سے ٹرین حادثہ‘ کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

میاں چنوں(قدرت روزنامہ)بریک فیل ہونے کے باعث ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی اور کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین حادثہ پشاور اور کراچی کے درمیان چلنے والی خیبرمیل ایکسپریس کو اس وقت پیش آیا جب صوبہ پنجاب میں میاں چنوں کے مقام پر اچانک ٹرین کے بریک فیل ہوگئے ، جس کی وجہ سے ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے نیچے اتر گئیں تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی .


جیوز نیوز نے ریلوے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر میل کے ڈرائیوز نے قریبی عزیز کے انتقال کے باعث چارج چھوڑا تو دوسرے ڈرائیور کو ٹرین کا چارج دیا گیا لیکن چارج لینے آنے والے ڈرائیور نے بریکنگ پاور کو چیک نہیں کیا جس کی وجہ سے ڈرائیور بریک پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور ٹرین کے بریک فیل ہوگئے ، جس کے بعد ٹرین کو لوپ لائن پر منتقل کرنا پڑا اور اسے میاں چنوں ریلوے اسٹیشن پر ہی روک لیا گیا .

خیال رہے کہ چند روز قبل سرگودھا سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس بروقت اطلاع سے حادثہ کا شکار ہونے سے اس وقت بال بال بچ گئی ، جب یہ ٹرین سرگودھا سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس حسب معمول اپنی منزل کی طرف رواں دھواں تھی کہ سندھ کے علاقہ لاکھاروڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب 382 کلومیٹر کے مقام پر ڈاون ریلوے ٹریک پر آدھا فٹ ٹکرا ٹوٹا ہوا تھا ، جس کی بروقت اطلاع راہگیر نے اسٹیشن ماسٹر کو کر دی جس پر ملت ایکسپریس ٹرین کو لاکھاروڈ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا اور ٹریک پر امدادی ٹیمیں کے بروقت پہنچ کر ٹریک کی مرمت کاکام مکمل کر کے ٹرین کو روانہ کیا گیا جس صورتحال کے باعث ٹرین ایک گھنٹہ تک ریلوے اسٹیشن پر رکی رہی اور مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا .

. .

متعلقہ خبریں