سونے کی قیمت میں معمولی کمی، 4 مئی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہفتے کے روز جاری کیے گئے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں گزشتہ روز قیمت کم ہو گئی جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 614ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 200روپے کی کمی سے 4لاکھ 83ہزار 762روپے ہوگئی۔اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 172روپے گھٹ کر 4لاکھ 14ہزار 747روپے کی سطح پر آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 193 روپے کے اضافے سے 8ہزار 14 روپے تک جاپہنچی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 165روپے کے اضافے سے 7ہزار 870روپے ہوگئی۔
